sugar 0

چینی کی قیمت ملک بھر میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے.

چینی کی قیمت ملک بھر میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مختلف شہروں میں فی کلو 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی میں بھی چینی کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت فی کلو 178 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں 185 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور اسمیں چینی ڈبل سینچری کو کراس کرچکی ہے۔

بلوچستان سے 200 میٹرک ٹن سے زائد چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، جس میں چینی کو 31 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں چھپایا گیا تھا، اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے صوبے میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کے دوران مستونگ کے نواحی علاقے شیخ واصل سے 210.35 میٹرک ٹن چینی برآمد کرلی، جو افغانستان کو اسمگل کی جارہی تھی۔ ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کی اور چینی کی کھیپ قبضے میں لے کر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی۔

ایف سی نے رواں برس بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی غیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو روکا، جیسے کہ 2253 میٹرک ٹن چینی، 1307 میٹرک ٹن گندم، 2061 میٹرک ٹن یوریو کھاد، اور ایک میٹرک ٹن سے زائد منشیات شامل ہیں۔ ژوب، پشین، مستونگ، نوشکی اور چمن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں