pervaiz elahi 0

چوہدری پرویز الہٰی کا تھری ایم پی او کے تحت نظربندی کا ایک ماہ کا حکم نامہ جاری کر دیا

لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے اس حکم نامے کو جاری کیا ہے۔ یہ اطلاعات کے مطابق پرویز الہٰی تھری ایم پی او کے تحت کیمپ جیل میں رہیں گے۔

تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ پرویز الہٰی نقص امن کا خطرہ بن سکتے ہیں، اس لئے ڈپٹی کمشنر نے انہیں تحت ٹھری ایم پی او کے تحت نظربند کرنے کی اجازت دی ہے۔

یاد رہے کہ 11 جولائی کو لاہور بینکنگ کورٹ نے پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،  انہیں 26 جون کو جیل سے رہائی کے فوری بعد ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں