پیٹرولیم 0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 16 ستمبر سے بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 16 ستمبر سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں پیٹرول کی قیمت میں 16 سے 17 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر تک اضافہ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر لی ہے، جس سے پیٹرول کی قیمت میں 16 سے 17 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر کا اضافہ ممکن ہے۔

اس کے علاوہ، پیٹرول پر لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر بھی لیوی میں اضافہ کی تیاری کی گئی ہے۔ ان ٹیکسز سے آئی ایم ایف کیلئے اضافی ریونیو جمع کی جائے گی، اور اوگرا حتمی سمری کل وزارتِ خزانہ کو بھیجا جائے گا۔

اس وقت ملک میں تیل بحران کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے، اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کا آغاز کر دیا ہے۔

ملک کے کئی شہروں میں ڈیلرز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، اور اس موضوع سے وفاقی حکومت نے خبرداری دی ہے کہ ملک میں چند مقامات پر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس خالی پائے جا رہے ہیں۔ وزارت پٹرولیم نے اوگرا کو ہدایت دی ہے کہ ملک میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی وافر ذخیرہ موجود ہے، اور تمام مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس خالی نہ رکھیں تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے۔

خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اور نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں