imran khan 0

پولیس کو عمران خان کو 9 مئی سے متعلق 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت

لاہور : پولیس کو 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی۔
پولیس نے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
پولیس کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں موجود ہیں، ان سے 9 مئی کے کیسز میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس، کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے کے کیس، تھانہ شادمان جلانے کا کیس اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں