rain 0

ملک بھر میں آج سے نئے سلسلے کے ساتھ بارشوں کا آغاز ہو گا اور یہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔

ملک بھر میں آج سے نئے سلسلے کے ساتھ بارشوں کا آغاز ہو گا اور یہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے چند علاقوں میں موسمی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور اس کے بعد پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں اور تیز ہواؤں کے حوالے سے اقدامات کی ہدایات دی ہیں۔

شدید بارشوں سے ندی نالوں کے طغیانی ہونے اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ وہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں اور پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور دیگر علاقوں میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود ہو سکتا ہے، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہر کی کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں