faiz hameed 0

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو کی چوری ہو گئی ہے۔

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو کی چوری ہو گئی ہے۔ نجف حمید نے ایف آر   میں 2 پرانے ملازمین کو نامزد کیا ہے۔

FIR

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر کی چوری کی تفصیلات کے مطابق، چکوال ضلع کے تھانہ نیلہ میں 13 جولائی کو شام 5 بجے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ عاشق حسین اور مقصود احمد کو گھریلو ملازم رکھا گیا ہے اور وہ گھر کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

فیض حمید کے بھائی نجف حمید علاج کی غرض سے 6 اپریل کو لاہور گئے تھے اور آپریشن کے بعد 24 اپریل کو چکوال میں واپس پہنچے تھے۔ انہوں نے علاج کے کاغذات رکھنے کے لیے اپنا سیف اور بریف کیس کھولا، لیکن سیف میں ایک کروڑ روپے کی رقم اور بریف کیس میں 7 لاکھ روپے اور ایک عدد آئی فون 13 پرو غائب تھے۔

نجف حمید نے گھریلو ملازمین کو نامزد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں ملازمین عرصہ دراز سے گھر کی دیکھ بھال کر رہے تھے، کیونکہ میری غیر موجودگی میں گھر کی تمام ذمہ داریاں ان 2 ملازمین پر تھیں، جنہوں نے میری غیر موجودگی میں رقم اور موبائل فون چوری کیا تھا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ تمام گھر والوں سے انکوائری کرنے کے بعد ہی دونوں ملازمین کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، اور پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ریاستی ادارہ اینٹی کرپشن نے پہلے ۵ اپریل کو نجف حمید کی مشتبہ کرپشن کی تفتیش شروع کی تھی، جس دوران اینٹی کرپشن نے نجف حمید کی زیرِ ملکیت زمینوں کے ریکارڈز کی درخواست دی تھی۔ اینٹی کرپشن کے راولپنڈی دفتر نے راولپنڈی اور چکوال کے ڈپٹی کمشنروں کو خط لکھا تھا تاکہ وہ نجف حمید کی زیرِ ملکیت زمینوں کے ریکارڈز کی درخواست پر کارروائی کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں