social web 0

عمران خان کہتے تھے کہسی کو نہیں چھوڑوں گا، لیکن سب نے ان کو چھوڑ دیا ہے۔ رانا ثناء اللہ

عمران خان کہتے تھے کہسی کو نہیں چھوڑوں گا، لیکن سب نے ان کو چھوڑ دیا ہے۔ رانا ثناء اللہ ن لیگ کے امیدواروں کو پنجاب میں مضبوط پوزیشن میں دیکھ رہے ہیں۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو پارٹی ٹکٹس دئیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے ن لیگ کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کیا ہے اور عمران خان پر طنز کے نشتر برسائے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود کو بڑا لیڈر اور قائد کہتے تھے، لیکن غرور اور تکبر کی وجہ سے وہ ناک مٹی میں مل گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ورکرز کو ایک ہفتے تک قید برداشت نہیں ہوئی، کسی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے صبر سے کھڑی رہی ہے جس کا نتیجہ ملکی ترقی اور بہتری کا سفر پھر سے شروع ہوا ہے۔ نواز شریف کو ہٹا کر ملکی ترقی کا سفر روکا گیا ہے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع ہو گا۔ ن لیگ نے پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کر لیا ہے، پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پ

ر منظم کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ٹکٹس دئیے جائیں گے اور ن لیگ کے امیدواروں کی پنجاب میں مستحکم پوزیشن ہے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان فرح گوگی کی لوٹ مار اور القادر ٹرسٹ کا جواب دے رہا ہے۔ دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسمبلی کی مدت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ آئین کے مطابق معاشی ایمرجنسی کو نافذ کر کے اسمبلی کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے، مگر حکمران اتحاد وقت پر انتخابات چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں