lion 0

شارع فیصل پر ٹہلنے والا شیر مالک کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھا، مالک کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا.

کراچی کے سٹی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد، مالک شیر سے ملنے چڑیا گھر پہنچا۔ شیر کا رویہ دیکھ کر مالک خوشی سے جھوم اٹھا۔ ذرائع چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ شیر نے گذشتہ دو دنوں سے کھانا نہیں کھا رہا تھا۔ مالک کے دنیاوی حالات کی جدائی اور ماحول کی تبدیلی نے شیر کو نڈھال بنا دیا تھا۔

شیر نے مالک کو دیکھتے ہی دیوانہ وار گلے سے لگا لیا اور اسی وقت کھانا بھی کھا لیا۔ کراچی میں شیر کو کھلے عام میڟرگشت کرنے پر عدالت نے مالک پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

رواں ہفتے کراچی کی شارعِ فیصل پر عائشہ باوانی اسکول کے قریب منگل کی شام ایک شیر سڑک پر آگیا، جسے دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے تھے۔ سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں اور شیر کے واقعے کا مقدمہ محکمہ وائلڈ لائف نے پانچ افراد کے خلاف درج کیا تھا۔ شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق، منگل کی شام کو 7 بجے اطلاع ملی کہ شارعِ فیصل پر ایک شیر گھوم رہا ہے، اور جب پہنچے تو پتہ چلا کہ شیر بلڈنگ کی پارکنگ میں ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شیر کو فوری طور پکڑ کر کراچی چڑیا گھر منتقل کیا گیا، اور اس موقع پر گاڑی میں موجود کچھوے کو بھی تحویل میں لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور اس ضمن میں موقف اختیار کیا کہ شیر کو بڑی مشکل سے پکڑا گیا تھا، جسے حفاظتی انتظامات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ شیر کو اس وقت کراچی چڑیا گھر میں رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں