Asif Ali Zardari and Shahid khaqan Abbasi 0

زرداری اور شاہد خاقان سمیت کن لوگوں نے نیب ترامیم سے کیسے فائدہ اٹھایا؟ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

نیب ترامیم سے متعلق رواں سال مستفید افراد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں منظر عام پر آئی ہے۔

سپریم کورٹ میں پیش کی گئی نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال تک 12 ریفرنس نیب کے عدالتوں سے منتقل ہوئے ہیں، جو 30 اگست تک کے دوران ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کا احتساب عدالت نے ترامیم کے بعد واپس کر دیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا، اور انور مجید کے نیب کے مقدمات بھی ترامیم کی روشنی میں منتقل کئے گئے۔

عدالت میں پیش کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا کیس بھی نیب کے دائرہ کار سے باہر ہو گیا ہے۔ اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کیخلاف بھی نیب کیس واپس کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں مجموعی طور پر 22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس کئے گئے اور ترامیم کی روشنی میں 25 مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں