0

خان صاحب مسکرائیں، آپکی مسکراہٹ ہی ہمارے لئے امید ہے، خاتون وکیل کی عمران خان سے گفتگو عمران خان کی صحافیوں سے بھی کمرہ عدالت میں گفتگو جانئےاحوال

خان صاحب مسکرائیں، آپکی مسکراہٹ ہی ہمارے لئے امید ہے، خاتون وکیل کیا آپکو لگ رہا ہے کہ میں کسی پریشر میں ہوں، چیئرمین تحریک انصاف چیئرمین تحریک انصاف کی کمرہ عدالت میں خاتون وکیل سے گفتگو

انہوں نے جو بجٹ دیا ہے اس کو آگے کون چلائے گا قرضوں پر سود وفاقی بجٹ سے زیادہ ہےان کے پاس کوئی حل نہیں ہےملک کی آمدنی بڑھانے کے علاؤہ کوئی حل نہیں مل کا دیوالیہ نکل گیا ۔انڈسٹری تباہ ہوگئ ہے۔ایکسپورٹس 13 فیصد نیچے گر گئی ہے ڈالر کم ہوگئے ہیں ٹھیک ہے آپ نے مجھے باہر کردیا لیکن کیا یہ حل ہے؟؟ملک کو کون اس دلدل سے نکالے گا ؟؟ آگے ان کا پلان کیا ہے؟؟؟ چیئرمین پی ٹی آئی کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

ملک بڑے فیصلوں اور اصلاحات سے چلے گا ، ایک سال میں تباہی مچا دی ، ایک سال میں سارے اعداد و شمار نیچے آگئے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی صحافیوں سے گفتگو

میں نے روس سے بات کرلی تھی، ہم نے روس سے 40 فیصد سستہ تیل لینا تھا ، چیئرمین پی ٹی آئی

پارٹی تب نیچے جاتی ہے جب اس کا ووٹ بینک نیچے جاتا ہے، ان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ ہے ۔طاقت ہے یہ پھر بھی الیکشن نہیں کروا رہے، عمران خان جیل میں بھی چلا جائے پی ٹی آئی تب بھی جیت جائے گی، لوگوں کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، شکر ہے ہم الیکٹیبکز سے آزاد ہوگئے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی صحافیوں سے بات چیت

مجھے دکھ یہ نہیں ہے کہ لوگ میری پارٹی سے چلے گئے ہیں، انہوں نے حقیقت میں اپنے آپ کو بہت نقصان پہنچایا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے حکومت کی 6 ماہ ایکسٹنشن پر سپورٹ کے بیان پر کیا کہیں گے؟ سوال اسکا مطلب ہے کہ یہ اکتوبر میں بھی الیکشن کرانے سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف کو کرش کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہونا، چیئرمین تحریک انصاف کا جواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں