اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سائفر کی تحقیقات کے سلسلے میں تعاون نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا عندیہ دیدیا۔
ٹوئٹر پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تحقیقات میں تعاون کرو ورنہ جیل جانے کیلیے تیار ہو جاؤ۔
‘رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر سابق وزیر اعظم کو 25 جولائی کو طلب کر رکھا ہے، اگر انہوں نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا تو انکوائری کے مرحلے پر ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ایف آئی اے سفارش کرے گی کہ شواہد اور ان کے بیان کے بعد کون شریک جرم ہے اور کس کس کے خلاف پرچہ کٹنا چاہیے۔
یادرہے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے سائفر سے متعلق ا نکشافات کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تحقیقات کے سلسلے میں طلب کر رکھا ہے۔۔