امریکی کمپنی شیل پٹرولیم کا تمام شیئرز فروخت کر کے پاکستان سے جانے کا فیصلہ
اسلام آباد: امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنے شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسٹاک اعلان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنی شیل پیٹرولیم کے شیل پاکستان میں موجود ہیں، کمپنی کے شیئر فروخت کا ٹارگٹ سیلز کے عمل پر منحصر ہوگی۔
اعلان میں کہنا ہے کہ ایمریکی کمپنی شیل کے شیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کے بعد ہوگا، تاہم شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کے بزنس پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اپنے شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا تھا۔
یاد رہے، 4 مئی کو شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2023 کی پہلی سہی ماہی کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔