جماعت اسلامی 0

انتخابات میں واضح دھاندلی کے الزامات: جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

انتخابات میں واضح دھاندلی کے الزامات: جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
جماعت اسلامی کی اعلامیہ کے مطابق، آل پارٹیز کانفرنس 25 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی اور تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
اعلامیہ میں یہ بھی ذکر ہوا ہے کہ کانفرنس کا مقصد جمہوریت کو بچانا ہے، اور تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے ملجائیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات ملکی تاریخ کے لحاظ سے آلودہ، بدنام اور متنازع ترین الیکشن تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ پی ٹی آئی اور دیگر متاثرہ سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے کمشنر کی انکشافات ہمارے موقف کی تائید ہیں اور اگر مزید انکشافات ہوئے تو دھاندلی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں