اسمبلیاں اگست کے دوسرے ہفتے میں ختم کی جائیں، زرداری کی شہباز سے ملاقات میں تجویز کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات میں الیکشن بروقت کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
لاہور میں آصف زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ پر پہنچ کر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
آصف زرداری اور وزیراعظم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، جس میں عام انتخابات، نگران سیٹ اپ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں الیکشن بروقت کروانے پر اتفاق کیا ہے اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
ذرائع کی گزشتہ رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اور شہباز شریف کی موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے موجودہ اسمبلیوں کی مدت اگست کے دوسرے ہفتے میں ختم کرنے کی تجویز دی ہے جس پر شہباز شریف نے دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ نگران وزیراعظم سابق کو بیوروکریٹ کے عوض کسی سیاستدان کو بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے وزیراعظم کے آئی ایم ایف سے ڈیل کیلئے کلیدی کردار کو سراہا اور آئی ایم ایف ڈیل پر مبارکباد بھی دی ہے، جبکہ وزیراعظم نے سابق صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔