اسلام آباد ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے تین ایم این ایز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے –
عدالت نے این اے 47 حلقے کے (ن) لیگ کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
اس کے علاوہ، عدالت نے حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا، جس پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر مغل نے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے (ن) لیگ کے راجہ خرم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا ہے، اس حلقے میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی بخاری نے نوٹیفکیشن کی چیلنج کی ہے۔