fawad chaudhry 0

گوادر اور جہلم، دونوں مقامات پر نام لکھوانے سے منصوبے آپ کے نہیں ہوں گے۔ ایک انتہائی خراب دور اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف حکومت کے منصوبوں کی بنا پر تختیاں لگا کر ن لیگ کی نااہلی کو واضع کر رہی ہے، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ردعمل۔

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ گوادر ہو یا جہلم، تختیوں پر نام لکھوانے سے منصوبے آپ کے نہیں ہوں گے۔ فواد چودھری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس سے لے کر ایم پی اے کے حلقے تک، نون لیگ تحریک انصاف کی حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر اپنی نالائقی اور نااہلی کو مزید واضع کر رہی ہے۔ گوادر ہو یا جہلم، تختیوں پر اپنے نام لکھوانے سے منصوبے آپ کے نہیں ہو جانے، ایک بدترین دور اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔

یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوادر ایکسپورٹ زونز بننے تھے، جس میں مجرمانہ غفلت سے کام لیا گیا تھا۔ پانی کا یہ وہ منصوبہ تھا، جو 2015 میں میاں نواز شریف کے دور میں بنا، اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا، اس کے بعد اس منصوبے کو مکمل طور پر دفن کر دیا گیا۔ گوادر پورٹ پاکستان کی ایک اہم پورٹ ہے، پورٹ کی صفائی کیلئے ایک ریگولر پروگرام ہوتا ہے، جو دنیا بھر میں پروگرام ہوتا ہے، لیکن یہاں 2015 کے بعد صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، جس سے پانی کی گہرائی کم ہو گئی، اور بڑے بحری جہاز سامان لے کر نہیں آسکتے تھے۔ ہم نے جنگی بنیادوں پر صفائی کا بندوبست کیا، جو کہ جنوری فروری میں مکمل ہو جائے گی۔

پچھلی حکومت میں چار سالوں میں صرف ایک لاکھ ٹن کارگو کی آمد و رفت ہوئی، جو کہ آٹا میں نمک کے برابر ہے، ہمارے 14 ماہ میں 6 لاکھ ٹن کارگو گوادر کے راستے لے کر آئے، جس سے یہاں کے لوگوں کو فائدہ ہوا۔ گوادر پورٹ سے جلد دنیا کے دوسرے ممالک بھی راغب ہوں گے۔ ایک تاثر تھا گوادر مخصوص طبقے کا منسوبہ ہے، بلوچستان یا گوادر کی عوام سے اس منصوبے کا کوئی تعلق نہیں، بجلی کا منص

وبہ نواز شریف کے دور میں بنیاد رکھی گئی تھی، 23 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنز کو گوادر تک نہیں لایا گیا، پنجگور ٹرانسمیشن پر ہم نے کام مکمل کیا، اور 100 میگاواٹ بجلی لوگوں کے گھروں میں مہیا ہوتی ہے۔

یہ سب منصوبے نواز شریف کے دور میں سنگ بنیاد رکھے گئے تھے۔ لیکن پچھلی حکومت نے مجرمانہ غفلت سے کام لیا تھا۔ گوادر میں 3 ہزار ماہی گیروں میں چیک تقسیم کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ گوادر کی قابل بیٹیاں بیٹوں کو لیپ ٹاپس دیئے، لیپ ٹاپ صرف میرٹ پر ملتے ہیں۔ بلوچستان کے بچوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم میں کوٹہ 14 سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا۔ چینی بینک نے پاکستان کا قرضہ دو سال کیلئے رول اوور کر دیا ہے، جس پر ہم چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، گوادر پورٹ پوری دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی بندرگاہ بنے گی، چین نے سی پیک میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، اب مزید سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں