14 august horn 0

کراچی کے بعد ایک اور شہر میں جشن آزادی پر باجا بجانے اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

کوہاٹ: کراچی کے بعد ایک اور شہر میں جشن آزادی کے موقع پر دھوم دھاڑکے اور خرید و فروخت کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں کھلونا پریشر ہارن کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لاگو کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں کھلونا پریشر ہارن کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق کھلونا پریشر ہارن کے خلاف عوامی شکایات کی وجہ سے اس کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ٹریفک انچارج فہیم بنگش نے ایڈیشنل انچارج عرب جان کے ہمراہ کوہاٹ شہر میں کھلونا پریشر ہارن کا استعمال کرنے والوں اور اس کی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جو کہ درجنوں پریشر ہارن کو سرکاری تحویل میں لے لئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں