ali muhammad khan 0

پشاور ہائیکورٹ کی حکم عدولی، علی محمد خان کو 8 ویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ کی حکم عدولی، علی محمد خان کو 8 ویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔ صوبے کی اعلٰی ترین عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما کو 4 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کو مردان سیشن کورٹ سے رہائی ملنے کے بعد تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ریاض پائندہ خیل نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی اور گرفتار ہونے کے بعد علی محمد خان کو مردان جیل منتقل کیا گیا تھا۔ -25جولائی کو مردان کی سیشن جج انعام اللہ کی عدالت نے علی محمد خان کی درخواست ضمانت کو قبول کیا اور پانچـ لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

ضمانتی کاغذات جمع کرکے علی محمد خان کو مردان جیل سے رہائی ملنی تھی کہ اس دوران ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے انہیں تین ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ وکیل کے مطابق ڈی سی مردان نے اپنے اختیارات استعمال کرکے تین ایم پی او کے تحت علی محمد خان کو مزید ایک ہفتے کے لئے جیل منتقل کر دیا ہے جبکہ قبل از وقت تین مختلف مقامات پر، پشاور اور پنجاب سے علی محمد خان کو ضمانت ملا چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل ریاض پائندہ ایڈووکیٹ نے مزید اطلاع دی کہ پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کے مقدمے کے ساتھ حکم جاری کیا تھا۔
کہ انہیں 4 اگست تک دوبارہ کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر مردان کے اس فیصلے کے خلاف کل بروز بدھ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انساف کے رہنما علی محمد خان کو نو مئی واقعے کے بعد مسلسل آٹھویں بار رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں