پاکستان مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر غور کا آغاز کیا ہے۔ نامزدگی کے بارے میں حتمی فیصلہ اگلے ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی سے مشاورت کے ساتھ کیا جائے گا۔رپورٹ میں وفاقی کابینہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ آئندہ نگران سیٹ اپ کو آئینی مینڈیٹ سے ہٹ کر فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے، جس کے ذریعے حال ہی میں شروع کیے گئے اقتصادی منصوبے کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے اور اس عمل کو تیز کیا جائے جس کا مقصد سرکاری اداروں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حصول ہے۔ اس مقصد کے لیے الیکشن ایکٹ کو آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں ترمیم کی جائے گی۔ اس ترمیم سے نگران حکومت کو اقتصادی منصوبوں کے تسلسل کو مستحکم بنانے کا موقع بھی ملے گا۔
ادھر مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے پھر سے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، جس کے باعث دبئی میں سیاسی سرگرمیوں کا ایک بار پھر مرکز بن گیا ہے، اس جگہ پر نگران حکومت کے قیام سے پہلے سیاسی ملاقاتوں میں اہم فیصلے متوقع ہیںبتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی دبئی میں مقیم ہیں۔ آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچے ہیں، جہاں قیام کے دوران سابق صدر اہم سیاسی ملاقاتوں کا امکان موجود ہے۔اس تسلسل میں آصف علی زرداری چند دن دبئی میں رہیں گے اور اہم فیصلوں کے بعد ان کی وطن واپسی ہوگی۔ اس وقت میں، اگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی ملاقات ہوئی تو اس موقع پر نگران حکومت کے قیام سے متعلق مشاورت کے نتائج میں اہم فیصلے ممکن ہوسکتے ہیں۔
0