mohsin naqvi 0

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں آن لائن نذرانہ ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں آن لائن نذرانہ ایپ کا افتتاح کر دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بیان کیا کہ امت مسلمہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور بین المسالک کو ہم آہنگ بنانے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے امام عالی مقام کی شخصیت سے صبر، ہمت، عزم اور حوصلے کا پیغام ملتا ہے اور انہوں نے بتایا کہ آن لائن نذرانہ ایپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیان کیا کہ محسن نقوی نے مسجد قبلہ کی توسیع کا کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ مسجد قبلہ کی پہلی توسیع ضیا الحق نے کی تھی، دوسری توسیع نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب تیسری توسیع ہورہی ہے، مسجد کی تین گنا توسیع نمازیوں اور زائرین کے لیے منظور ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں