nawaz sharif and maryam nawaz 0

نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایت جاری

ن لیگ پنجاب نے تمام ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ہے، جس کے تحت پارٹی کسی بھی وقت نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کر سکتی ہے۔ یہ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی و صوبائی ٹکٹ ہولڈرز، ڈویژنل اور ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز یونین کونسل کی سطح پر نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں فوری شروع کریں۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کا ٹاسک مریم نواز کو سونپ دیا گیا ہے اور وہ ملک بھر سے آنے والی ریلیوں کی خود نگرانی کریں گی۔

مزید یاد رہے کہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفون کا رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنماء نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی اور نگران سیٹ اپ سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

قائد مسلم لیگ ن نے دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات کی ہے اور ان کو اعتماد میں لیا ہے۔ نواز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم کو یقین دہائی کرائی کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، سابق وزیراعظم نواز شریف نے ناراض مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں ملاقات کیلئے دبئی بھی مدعو رکھا ہے۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب سے لندن کے بجائے دبئی جائیں گے، جہاں نواز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں انکے تحفظات دور کریں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں