social web 0

ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے

ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ آر ایل این جی کارگو نہ آنے سے سسٹم میں گیس کی کمی ہو گئی ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے۔ اسلام آباد: پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی اور گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں گیس اور بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، پریشر میں کمی کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں، شہریوں کو گھروں میں کھانا پکانا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں گیس کا بحران شدید تر ہو گیا ہے۔ متعدد علاقے طویل گیس کی لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کارگو نہ آنے سے سسٹم میں گیس کی کمی ہو گئی ہے جس سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے۔لاہور کے بہت سے علاقوں میں صارفین گیس کی فراہمی سے محروم ہیں اور پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس کی 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد کمی کا سامنا ہے۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ کارگو جلد پورٹ پر پہنچ جائیں گے، اگلے ہفتے صورتحال نارمل ہو جائے گی۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق کھاڈ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کر دی گئی ہے۔ سسٹم میں گیس آنے سے پریشر بہتر ہو جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کی کم پریشر وجہ سے شہریوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ سمن آباد، اندرون شہر، گلشن راوی، اور اقبال ٹاؤن جیسے علاقوں میں شہریوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہو رہا ہے۔ ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث گھریلو صارفین پریشان ہیں۔ مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی نے خواتین اور بچوں کو بھی احتجاج کرنے پر مجبور کیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کے باعث لوگوں کو روزمرہ کی زندگی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں