asif ali zardari 0

سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں منتظر ہیں، آصف علی زرداری چند دنوں بعد وطن واپس لوٹنے کے ارادے رکھتے ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں مفت گھروں کے تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھروں کے اعلان کیا، لاڑکانہ میں انہوں نے سیلاب متاثرین کو ان کیلئے بنائے گئے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں