bride 0

رحیم یار خان: شادی کے اگلے دن شوہر نے دلہن کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

رحیم یار خان: شادی کے اگلے دن شوہر نے دلہن کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور میں شادی کے اگلے دن ہی شوہر نے دلہن اور اپنے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لیاقت پور میں رونما ہوا، جہاں دلہن نے شادی کے اگلے ہی روز دلہے سے فراڈ کرکے بھاگ گئی۔

پولیس کے مطابق دلہے کی جانب سے لیاقت پور میں دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمات میں شوہر کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ دلہن نے ماں کی بیماری کا کہ کر 5 لاکھ روپے نقد اور زیورات لیئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دلہن کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے، جبکہ دلہن اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں