sheikh rasheed ahmad 0

دو ہفتوں کا حکومت کا کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہے،شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران ایک دوسرے کے خلاف بیانیہ بنائیں گے اور اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے، اور ایک دوسرے کا سیاسی پوسٹمارٹم کریں گے، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ان کا کھیل ختم اور پیسہ ہضم۔

ان کے مطابق، 342 کی اسمبلی میں 12 آدمیوں نے 100 سے زیادہ بل پاس کر کے گنیز بُک میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اسمبلی کے اجلاس کے لیے 86 ممبروں کا ہونا ضروری ہے لیکن جس اسمبلی کی کوئی عزت توقیر نہ ہو وہاں اکیلا اسپیکر ہی کافی ہے۔

اسمبلی کے آخری اجلاس میں جس تیزی سے 100 بل پاس کیے ہیں یہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے، ڈس انفارمیشن اور مسں انفارمیشن کو چالاکی سے بل میں ڈالا گیا۔

شیخ رشید نے حکمران اتحاد پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ جب چینی اور آٹا دونوں 170 روپے کلو ہوں گے تو ان کے بیلٹ بوک سے ووٹ کی بجائے کچھ اور نکلے گا، ان کو بخوبی علم ہے کہ 15 ماہ میں غریب کے ساتھ جو کچھ انہوں نے کیا ہے۔ وہ الیکشن کے روز سود سمیت یہ ادھار اتار دیں گے اس لیے الیکشن کرواتے ہیں تو مارے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے بھاگتے ہیں تو مارے جاتے ہیں۔ جب اس ماہ کے بجلی کے بل آئیں گے تو غریب کو 440 وولٹ کا کرنٹ لگے گا۔ حالات بدلنے جا رہے ہیں حکمرانی گلے پڑنے والی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ یہ جو قدم اٹھاتے ہیں اُلٹا ان کے گلے پڑتا ہے ان کے ستارے گردش میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں