آج سے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور گردونواح سمیت۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک ممکن ہے اور اس سے نشیبی علاقوں میں زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ، مری، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواکے کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ موسمیاتی ادارے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بھی دو روز تک موسلادھار بارش کا امکان موجود ہوسکتا ہے۔۔