حکومتی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بیان دیا ہے کہ یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجنا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو انکوائری کے مرحلے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے ہی تصدیق کی ہے کہ سائفر ان سے گم ہو چکا ہے، اب ایف آئی اے ان سے تحقیقات کر کے سفارش کرے گی کہ شواہد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کے بعد کون شریکِ جرم ہے اور کس کس کے خلاف جرم کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمران خان کو 25 جولائی کو حاضری کیلئے مطالبہ کیا ہے اور ان کو نوٹس بنی گالہ اور زمان پارک کے پتے پر جاری کیا گیا ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر کے بارے میں اپنے اعترافی بیان میں گواہی دی ہے جس میں انہوں نے سائفر کو ایک منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 کے تحت اعترافی بیان دیا ہے۔