اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد،
خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوا، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس دوران کشمیر، بالائی اور مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ہوئی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں 50 ملی میٹر بارش، راولپنڈی میں 34 ملی میٹر، چکلالہ میں 47 ملی میٹر، جوہرآباد میں 30 ملی میٹر، سرگودھا میں 20 ملی میٹر، لاہور میں 6 ملی میٹر اور مری میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 46 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔