لاہور میں: آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر پولیس اہلکار کو پولیسنے ہ پاگل خانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کو گالیاں دینے والا پولیس اہلکار ذہنی مریض ثابت ہوا، پولیس نے نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر کانسٹیبل شاہد کو پکڑ کر پاگل خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، یہ اہلکار تھانہ اسلام پورہ میں تعینات ہےاور پیچھلے 15 دنوں سے کام پر غیر حاضر تھا، اور اس اہلکار کےکچے کے علاقے میں دوران آپریشن اہلکار کے سر گاڑی اُلٹنے سے زخمی ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ لاہور میں ایک یوٹربر نے پولیس اہلکار شاہد کو سفر کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے کی تنبیہ کی، اور وہ اس واقعے کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ اہلکار کو روکنے پر اہلکار نے بے حد بدتمیز الفاظ کا استعمال کیا، آئی جی اور سی سی پی او لاہور کو بھی اس واقعے کی معذرت نہیں کی۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کے بغیر ہونے کی بھی نشاندہی کی، اور قریبی ٹریفک وارڈن کو چالان کرنے کی بھی مشورہ دیا۔ پولیس اہلکار نے واقعے کے موقع پر موجود لوگوں کو تھپڑ مارا اور بدتمیزی کی۔”