خیبرپختونخوا میں حال ہی میں ہونے والی بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، صوبے کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں ہونے والی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 27 افراد کی جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، پشاور، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، سوات اور لوئر دیر جیسے علاقوں میں حادثات واقع ہوئے ہیں، جہاں پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اس حوالے سے نوٹس لیا ہے اور متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ورثاء اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے اور فوراً بند راستوں کو کھولنے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کےنے تمام متعلقہ اداروں، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل، محمد قیصر خان، نے بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا اعلان کیا ہے اور شدید برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ رابطے میں ہے۔