پنجاب حکومت نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے ایک پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی تکمیل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اور یہ سکیم جون کے بجٹ میں شامل کی جائے گی۔ ممکن ہے کہ ہم بجٹ سے پہلے ہی اس سکیم کا اعلان کر دیں۔
وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں 300 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرنے والے ڈھائی کروڑ سے زائد خاندان ہیں۔
بجلی اور گیس کی قیمتوں کی بڑھوتری کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے، لیکن حکومت عوام کی مدد کے لئے تمام امکانات استعمال کرے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حالیہ معاشی حالت پنجاب کی دوسری صوبوں سے بہتر ہے، اور حکومت ٹیکس کے نظام میں بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مزید بڑھتے ہوئے ریونیو کے حصول کے لئے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اور جون میں پنجاب کا بہترین بجٹ پیش کیا جائے گا۔
عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 1500 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ناکامی اور نااہلیوں کی بنا پر قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ان نااہلیوں کو ٹھیک کرنے کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔
0