0

عوام کیلئے بُری خبر‘ دالیں بھی مہنگی ہو گئیں

دال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 15 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ دال مسور کی قیمت میں اوپن مارکیٹ سے 11 روپے 69 پیسے کا اضافہ ہوگیا

لاہور میں، اور کئی دیگر شہروں میں بھی آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں ہول سیل کی قیمت 137 روپے فی کلو ہوگئی ہے، کوئٹہ میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے، اور پشاور میں چینی کی قیمت 135 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

کراچی میں گندم کی قیمت میں 4 سے 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، لیکن آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2,850 روپے ہوگئی ہے، اور نان بائی نے روٹی کی قیمت 30 روپے اور پراٹھے کی قیمت 60 روپے مقرر کی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد، نان بائی نے 20 جولائی سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں پانچ پانچ روپے کا اضافہ کیا ہے۔

انتظامیہ اور فوڈ آٹا کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ 20 جولائی سے سرخ آٹے کی پتیری روٹی کی نئی قیمت 25 روپے، خمیری سفید آٹے کی روٹی کی نئی قیمت 30 روپے، نان کی نئی قیمت 35 روپے، اور پراٹھے کی نئی قیمت 60 روپے ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں