پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایران کے 2 روزہ دورے پر موجود ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف ایرانی عسکری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر بحث و تبادلہ خیال کیا جائے گا۔